رات کو پولیس نے 105کارکنوں کو گرفتار کر لیا، ملک احمد بھچر

رات کو پولیس نے 105کارکنوں کو گرفتار کر لیا، ملک احمد بھچر

لاہور(سیاسی نمائندہ)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہمارا پرامن احتجاج ہوگا عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں پولیس نے ابھی سے فسطائیت کا مظاہرہ شروع کر دیا۔

تحریک انصاف کے دیگر ایم پی ایز کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رات کو پولیس نے ہمارے ایک سو پانچ کارکنوں کو گرفتار کر لیا، ہم ڈرنے والے نہیں ، بیس ہزار سے زائد سٹیک ہولڈرز پر مقدمات درج ہے ۔احمد بھچر کا مزید کہنا ہے بانی کے علاوہ شاہ محمود سمیت دیگر پر ابھی تک کچھ ثابت نہیں ہوا دوسال سے پی ٹی آئی کے خلاف  فسطائیت کا مظاہرہ کیا جارہاہے ،سوشل میڈیا کی وزیر اعلیٰ ، سموگ میں عوام کو چھوڑ کر لندن چلی گئی تھی۔ ایگرکلچر پر ٹیکس لگا دیا تین ایکڑ والے کسانوں کو نوے ہزار ٹیکس دینا پڑے گا۔چوبیس نومبر کو بڑا سرپرائز ہوگا ۔پنجاب پولیس ہمارے ارکان اسمبلی اور کارکنوں پر ظلم کر رہی ہے ہم اپنے اپنے حلقوں سے پرامن طریقے سے نکلے گے ، پرویز الہٰی ہمارے ساتھ رابطے میں ہے گجرات سے بھی بڑا قافلہ اسلام آباد کے لئے نکلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں