پاکستان کیساتھ مضبوط بنیاد پر تعاون قائم رہیگا:امریکی سفیر

پاکستان کیساتھ مضبوط بنیاد  پر تعاون قائم رہیگا:امریکی سفیر

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا پاکستان کیساتھ تعاون مضبوط بنیاد پر قائم رہیگا، کلائمیٹ سمارٹ ترقی، قابل تجدید توانائی کے حصول میں ہماری شراکت سنگ بنیاد ہوگی۔۔۔

 پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ انفراسٹرکچر کے حوالے سے منعقدہ تقریب "تعمیرمیں ساتھ ساتھ" کے موقع پر بیان میں سفیر نے کہا مستقبل کی بات کی جائے توامریکی حکومت پاکستان میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعہ ملک میں ترقی اور مواقع کی دستیابی کو فروغ دیتی رہے گی۔ پاکستان کو کلائمیٹ سمارٹ ترقی اور قابل تجدید توانائی کے حصول کی راہ پر گامزن کرنے کے سلسلہ میں پن بجلی اور شمسی توانائی کے ذرائع میں ہماری شراکت سنگ بنیاد ہوگی۔ سڑکوں کی تعمیر میں ہماری سرمایہ کاری نے تجارت میں توسیع کی بنیاد رکھ دی اور پاکستانی کاروباروں کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی یقینی بنائی ہے ۔ تعلیم کے شعبہ میں ہماری سرمایہ کاری آئندہ آنے والی نسلوں کی قیادت اور ماہرین پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ یہ پائیدار روایت اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں تعاون مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور ترقی کے عزم کی مضبوط بنیاد پر قائم رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں