شیخوپورہ :گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے زندگی ختم کرلی
شیخوپورہ،لاہور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،کرائم رپورٹر) شیخوپورہ تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر بڑا جیون پورہ میں گھریلو حالات سے تنگ 18 سالہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
رمضان کا گھروالوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز اس نے لڑائی کے بعدخودکو کمرہ میں بند کرکے رسی کیساتھ جھول کر پھندا لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔ کاہنہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر32سالہ شخص کااقدام خودکشی ، نازک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا، ڈاکٹر اسکی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مجاہد نصیر نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی ۔