بلوچستان:ڈی سی سے جھگڑا، کیسکو افسر نے احتجاجاً 7 اضلاع کی بجلی بند کردی

بلوچستان:ڈی سی سے جھگڑا، کیسکو افسر  نے احتجاجاً 7 اضلاع کی بجلی بند کردی

لورالائی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر اور کیسکو کے سینئر افسر میں جھگڑے پرکیسکو نے احتجاجاً7 اضلاع کی بجلی بند کردی۔لورالائی، دکی، موسیٰ خیل، بارکھان ، کوہلو، ہرنائی اور زیارت اندھیرے میں ڈوب گئے ۔

 بجلی چوری کیخلاف مہم میں لورالائی سرکٹ ہاؤس کی بجلی کاٹنے پر ڈپٹی کمشنر میران بلوچ اور ایس ای کیسکو مطاہر مشہدی میں تنازع پیدا ہوگیا۔ ڈی سی نے ایس ای کو دفتر بلاکر لیویز اہلکاروں کے ذریعے زدوکوب کیا اور چار گھنٹے یرغمال بنائے رکھا جس پر کیسکو اہلکاروں نے ڈی سی دفتر کے باہر قومی شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا اور لورالائی سرکل کے 7اضلاع کی بجلی بند کردی۔ کیسکو اہلکار قیمت خان نے بتایا سرکٹ ہاؤس اور ضلعی دفاتر میں عرصہ سے بجلی چوری کی شکایات پر ہم نے ڈی سی کو مراسلے بھی لکھے ۔ پہلے بھی کارروائی پرکیسکو اہلکاروں پر تشدد کیا گیا۔ جب تک ڈی سی اور ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی احتجاج جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں