عازمین حج و عمرہ کیلئے پاسپورٹس فوری بنانے کا فیصلہ

 عازمین حج و عمرہ کیلئے پاسپورٹس  فوری بنانے کا فیصلہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )محکمہ پاسپورٹس نے عازمین حج و عمرہ کیلئے فوری پاسپورٹس بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پر عازمین کیلئے سپیشل سیل فوری طور پر پاسپورٹس کا اجرا کرے گا۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ عازمین حج و عمرہ کو اب مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پاسپورٹس کا بیک لاگ 15 دسمبر تک ختم کردیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں