گھریلو تنازع،سسرالیوں نے بہوکو آگ لگا کرمار ڈالا

گھریلو تنازع،سسرالیوں نے بہوکو آگ لگا کرمار ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ساہیوال میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے بیٹی کے سامنے بہو کو آگ لگا کرقتل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے واقعہ کانوٹس لے کر ریجنل پولیس آفیسرسے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

بتایاگیاہے کہ ساہیوال کے نواحی گاؤں آر 108 سیون میں ایک بچی کی ماں ام کلثوم کوسسرالیوں نے گھریلو تنازع پر آگ لگا دی ، خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال پہنچایاگیا اسے تشویشناک حالت کے باعث لاہورریفرکیاگیا تاہم وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہارگئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں