سانحہ پارا چنار، پختونخوا میں بدامنی کیخلاف آج یوم سیاہ منایا جائیگا :ایمل ولی

سانحہ پارا چنار، پختونخوا میں بدامنی  کیخلاف آج یوم سیاہ منایا جائیگا :ایمل ولی

پشاور (اے پی پی) سانحہ پارا چنار اور خیبر پختونخوا میں بدامنی پر اے این پی آج صوبہ بھر میں یوم سیاہ منائے گی، ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

 مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان پشاور پریس  کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے ۔ صوبائی صدر میاں افتخار اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ بھی پشاور مظاہرے میں شریک ہوں گے ۔ اے این پی کے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا مظاہروں میں سانحہ کرم سمیت تمام شہدا کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، کرم کے شہریوں سے ان حالات میں جذبات پر قابو رکھنے کی اپیل کرتے ہیں، امن ہماری ضرورت ہے ، اے این پی قیام امن کیلئے کمیٹی کا اعلان کر چکی ہے جو تمام فریقوں اور مقامی عمائدین سے مذاکرات کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں