پی ٹی آئی کا ایجنڈا غیر جمہوری

پی ٹی آئی کا ایجنڈا غیر جمہوری

رحیم یارخان(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاجی بلوا ملک میں افراتفری وخون خرابہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔۔۔

 یہ غیر جمہوری ہتھکنڈا ہے عمران کی اسیری ورہائی عدالتی مسئلہ ہے، طاقت کے بل بوتے پر رہائی لاقانونیت کے مترادف ہے حکومت اور عوام کسی صورت میں لاقانونیت نہیں ہونے دیں گے۔ نواحی علاقے جیٹھ بھٹہ میں پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ومیاں عبدالستار کی وفات پر گفتگو کرتے ہوے سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے احتجاجی تحریک غیر ملکی حکمرانوں کے دورہ پاکستان کے مواقع پر شروع کرنا ملک کے خلاف سازش نہیں تو اور کیا ہے ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن ودیگر اتحادی حکومت کامیابی سے چل رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں