پی ٹی آئی دھرنے چھوڑ کرمذاکرات کرے
لاہور(سپیشل رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بیلا روس کا اعلیٰ سطح وفد معاشی بہتری کیلئے آیا ہے اوربد قسمتی سے دارالحکومت ایک بار پھر حملہ آوروں کی زد میں ہے۔۔۔
تحریک انصاف کا احتجاج ملک دشمنی کے مترادف ہے ، وہ دھرنے چھوڑ کر مذاکرات کرے ،اسی میں ملکی بہتری ہے ۔ یہ بات اُنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیر ناظم حسین شاہ ودیگرعلما و مشائخ کے وفد سے ملاقات پر کہی۔ گورنر نے کہا جب بھی بہتری ہونے لگتی ہے تو پی ٹی آئی کبھی دھرنوں اور کبھی احتجاج کی آڑ میں وفاق پر حملہ آور ہوجاتی ہے ۔ بشریٰ بی بی نے اس ملک کیخلاف بیان دیا جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وہ سیاست کیلئے ملکی سلامتی پر حملہ آور نہ ہوں۔