کرم دہشتگردی میں امریکا کا ہاتھ
پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدرافتخار حسین نے کہا ہے کہ گنڈا پور ایک دفعہ پھر احتجاج سے بھاگ کرواپس آ جائے گا،وفاق اور صوبے کے درمیان گٹھ جوڑ ہے۔۔۔
کوئی خیبرپختونخوا کو نہیں پوچھ رہا ،صوبے میں دہشتگردی کے پیچھے منظم قوتیں ہیں،کرم میں دہشتگردی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے ، عوام سے اپیل ہے فرقہ وارانہ فسادات میں ایک دوسرے کو مت ماریں،سب سے آسان ٹارگٹ فرقہ وارانہ فسادات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے بدامنی کیخلاف مظاہرے سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا امریکا سی پیک کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہا ہے ، کرم واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو صوبے کی کوئی فکر نہیں ، صوبے کے عوام دہشتگردوں کی سازشوں میں نہ آئیں۔