پنجاب :موسم خشک رہنے کا امکان،بالائی علاقوں میں برفباری سے شدیدسردی

 پنجاب :موسم خشک رہنے کا امکان،بالائی علاقوں میں برفباری سے شدیدسردی

اسلام آباد، سرینگر(اے پی پی،کے پی آئی)آئندہ 24 گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کو سموگ /دھند چھا ئے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر مقامات پر موسم خشک جبکہ پہاڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے چند میدانی علاقے اور بالائی سندھ سموگ/دھند کی لپیٹ میں رہے ۔جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے موسم شدید سرد ہو گیا ۔ پیر کو وادی لہہ میں درجہ حرارت منفی7،قاضی گنڈ منفی 5،سرینگر ،گوپس منفی 4، پہلگام منفی2.3 ،کپواڑہ منفی1.2،مشہورسیاحتی مقام گلمرگ میں منفی2.4 ،سکردو، استور منفی 2، ہنزہ اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں