بینک منیجراحسن کو دوست نے رقم کے تنازع پر قتل کیا :پولیس
لاہور ( کرائم رپورٹر)نہر سے ملنے والے نوجوان کی لاش کا پوسٹمارٹم تا حال نہ ہوسکا ، مقتول گلبرگ میں پنجاب بینک کامنیجر تھا ،دوست نے نو لاکھ کے لین دین کے تنازع پر قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عبداللہ نے 22 نومبر کی شام بینک کے باہر سے اپنے دوست احسن سلیم کو اغوا کیا اور بہانے سے والٹن روڈ پر گھر لے گیا۔ وہاں قتل کے بعد لاش ہربنس پورہ نہر میں پھینک دی ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا احسن سلیم بینک آف پنجاب گلبرگ میں منیجر تھا اور اس کا ملزم کے ساتھ نو لاکھ کا تنازع چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ تاحال مکمل نہیں کی گئی ۔پولیس اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔گلبرگ پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کوسیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے والٹن سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔