آئی ایس ایف کے صدراور ساتھی کا اہلکاروں پرتشدد وردی پہن کر ویڈیو شیئر کردی

آئی ایس ایف کے صدراور ساتھی کا اہلکاروں پرتشدد وردی پہن کر ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر اوران کے ساتھی نے پولیس اہلکار وں کوبدترین تشددکانشانہ بناڈالا، ان سے وردی اورلاٹھی چھین لی۔

ہزارہ ڈویژن کے جلوس میں شریک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر وقاص نے کٹی پہاڑی کے مقام پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد پولیس اہلکار وں سے وردی اور لاٹھی چھین لی اور پولیس وردی اور لاٹھی میں ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پرشیئر کردی۔ان کے ساتھ پارٹی عہدیدار مصدق شاہ بھی موجود تھے ، دونوں وردی پہن کر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں