یہاں تو پاکستانیوں کوحقوق نہیں مل رہے :لاہور ہائیکورٹ
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کے حق کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔۔۔
جسٹس شاہد کریم نے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی جانبسے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا گیاجو آئین اور قانون کے خلاف ہے ، وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ اوورسیز پاکستانی اربوں روپے پاکستان بھیجتے ہیں ان کو ووٹ کا حق نہ دینا امتیازی سلوک کے مترداف ہے ، جسٹس شاہد کریم نے قرار دیاکہ یہاں تو پاکستانیوں کو حقوق نہیں مل رہے ، آپ بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کیلئے آ گئے ہیں عدالت نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔