حکومت نے لاک ڈاؤن کرکے دھرنا کامیاب کردیا، رئوف حسن

حکومت نے لاک ڈاؤن کرکے دھرنا کامیاب کردیا، رئوف حسن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے رہنما روف حسن نے کہا ہے کہ حکومت نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرکے ہمارا دھرنا کامیاب کردیا، احتجاج میں سست روی سٹریٹجی کے تحت ہے۔۔۔

 دھرنا ہوگا یا احتجاج فی الحال بتا نہیں سکتے ، ہماری احتجاجی سرگرمیاں ملک بھر میں ہوسکتی ہیں ۔دنیا نیوزکے پروگرام دنیا مہربخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے روف حسن نے کہا سینٹر پنجاب سے قافلے نکلے ہیں وہ بھی مرکزی قافلے کے ساتھ ملیں گے ،سارے اکٹھے ہوکر پھر اسلام آباد داخل ہونگے ، پنجاب میں فسطائیت کی وجہ سے لوگ نہیں نکل رہے ، گلی گلی کنٹینرز لگائے ہوئے ہیں،اسلام آباد داخل ہونے کا فیصلہ لیڈرشپ نے کرنا ہے ، کونسی جگہ دھرنا دینا ہے ، فیصلہ پارٹی کرے گی،ہمارا کوئی ایسا ہدف نہیں جو پرتشدد ہو، ہمارا پہلا ہدف اسلام آباد پہنچنا تھا، ہم دیکھتے ہیں حکومت کتنے دن اسلام آباد بند رکھے گی۔ اگر حکومت 10 دن بند رکھتی ہے تو بیٹھے رہیں گے ، انتظار کرلیں گے ، اسلام آباد داخل نہیں ہونگے ۔ اسسٹنٹ سیکرٹری مسلم لیگ بلال اظہر کیانی نے کہا پاراچنار میں حالات خراب اورصوبے کے وزیراعلیٰ کنٹینر پرہیں۔ پی ٹی آئی نے ہر دوسرے ہفتے احتجاج کرنا ہوتا ہے ، ریاست نے حفاظتی اقدامات کیے ہیں، گنڈا پور کو احتجاج کے بجائے کرم میں ہونا چاہیے تھا،تحریک انصاف کے کارکنوں نے کوئی حرکت کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا،ریاست اپنا کام کرتی رہے گی،تحریک انصاف کا پرتشدد مظاہروں کا ٹریک ریکارڈ ہے ، گنڈا پور ریاستی وسائل کو استعمال کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں