وکلاکے کندھوں پرسیاسی ایجنڈامسلط نہیں کرنے دینگے :میاں رؤف
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار پارلیمنٹ کی منظور کی گئی 26 ویں ترمیم کی توثیق کر چکی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے علم ہوا کہ حامد خان نے کوئی پریس کانفرنس کی ہے ،ان کا موقف ایک سیاسی جماعت سے ہم آہنگ دکھائی دیتا ہے ، حامد خان کے بیانات وکلاء برداری کے موقف کی عکاسی نہیں کرتے ، سپریم کورٹ بار کسی کو بھی وکلاء کے کندھوں پر سیاسی ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔صدر سپریم کورٹ بار نے کہا آئینی ترمیم میں وکلاء کی سفارشات مکمل طور پر شامل کی گئیں، سپریم کورٹ بار آئینی بینچ اور آئینی ترمیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے ،کسی کو بھی آئینی بینچ کی ساکھ متاثر کرنے یا اس کے کام میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔میاں رؤف عطاء نے کہاآئینی بینچ کی تشکیل سے وہ لوگ ناخوش ہیں جو سپریم کورٹ کو جلد اور منصفانہ انصاف کی فراہمی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے ۔