کرم میں درجنوں افراد کا قتل اداروں کی ناکامی : فضل الرحمن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ضلع کرم میں درجنوں افراد کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا واقعہ حکومت ،اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں ،انہوں نے کہا کہ آئے روز آپریشن کے فیصلے ہوتے ہیں لیکن دہشت گردی کسی کے قابو میں نہیں۔