ایکنک:172ارب روپے کے 10 منصوبوں کی منظوری

ایکنک:172ارب روپے کے 10 منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (وقائع نگار،اے پی پی)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی(ایکنک) کے اجلاس کی صدارت کی۔

نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے 11 منصوبوں پر غور کیا جن میں سے 172.7 ارب روپے کے 10 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ وزارت صحت کی جانب سے مزید وضاحت کے لئے ایک منصوبہ موخر کر دیا گیا۔ منظور شدہ منصوبوں میں سے چھ بلوچستان میں ہیں۔ منظور شدہ منصوبے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے صوبوں میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ سے متعلق ہیں۔ کراچی کے لئے 29.2 بلین روپے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے ورلڈ بینک کے فنڈڈ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں