حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 18دسمبر تک ملتوی کر دی۔
سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور کے جج تنویر احمد شیخ نے کیس کی سماعت کی۔جمعرات کو سماعت پر پرویز الٰہی پیش نہیں ہوئے ،ان کی جانب سے وکلا نے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز ہے ، عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آج حاضری معافی کی درخواست منظور کر رہا ہوں،آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوئے تو یہ ریلیف نہیں ملے گا ۔