توہین عدالت :پی ٹی آئی،سیکرٹری داخلہ ، آئی جی کو نوٹس

توہین عدالت :پی ٹی آئی،سیکرٹری داخلہ ، آئی جی کو نوٹس

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج پر توہین ِ عدالت کیس میں پی ٹی آئی،سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

گزشتہ روز جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسدعزیز کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواستگزار وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے ،درخواست میں کہاگیا کہ ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود ہزاروں مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے اور نظام مفلوج کر کے رکھ دیا،کے پی سے آئے مظاہرین بزورِ طاقت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا مطالبہ لے کر آئے تھے ، حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہے ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم پر عدم عملدرآمد پر تمام فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے ، عدالت نے جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں