سیاسی بحران ،اسلام آباد چیمبرکابات چیت پر زور

سیاسی بحران ،اسلام آباد چیمبرکابات چیت پر زور

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر ناصر منصور قریشی نے موجودہ سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔

 انہوں نے سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے اور سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے مستحکم ماحول پیدا کرے ۔ صدر قریشی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے سیاسی استحکام کو برقرار رکھنے کی حکومت کی ذمہ داری کو اجاگر کیا ا ور خبردار کیا کہ جاری سیاسی عدم استحکام، غیر یقینی صورتحال، سیکورٹی خدشات اور بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت مقامی صنعت کاروں کو بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں اور سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے ۔ مزید برآں انہوں نے بیوروکریسی کی نااہلیوں پر تنقید کی جو سرمایہ کاری میں تاخیر کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے توانائی کی بلند قیمتوں، غیر معقول ٹیکسوں، اور خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے ناہموار کاروباری میدان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں