آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل منظور
میلبورن(اے ایف پی ،رائٹرز)آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل ایوان نمائندگان میں منظور کر لیا گیا۔
بل حتمی منظوری کیلئے رواں ہفتے سینیٹ بھیجا جائے گا، پابندی کا اطلاق ٹک ٹاک، فیس بک، سنیپ چیٹ اور ایکس سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر ہو گا۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی کا کہنا تھا اس قانون کی اسلئے ضرورت ہے کیونکہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو تین کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے ۔