24 نومبر احتجاج :پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی

24 نومبر احتجاج :پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پی ٹی آئی ایم پی اے اعجاز شفیع نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی قرارداد میں لکھا گیا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی۔

کال پر پر امن کارکن بڑی تعداد میں ڈی چوک اکٹھے ہوئے ۔رات گئے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔بہت سے بیگناہ کارکن شہید ہو گئے ۔جلیانوالہ باغ کا منظر دوبارہ دہرایا گیا۔حکومت کے اس ظلم کی مذ مت کرتے ہیں۔ ادھر شہباز احمد نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی۔قرارداد میں لکھا گیا کہ پی ٹی آئی دھرنے کی کال پر پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔پنجاب کو دوسرے صوبوں سے منقطع کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں