چیک پوسٹ ،ڈیم کی سائٹ پر حملہ،6افراد اغوا

 چیک پوسٹ ،ڈیم کی سائٹ  پر حملہ،6افراد اغوا

نوشکی ( نامہ نگار )نوشکی کے علاقہ ریکو زرین جنگل خاران نوشکی شاہراہ کے ایریا میں جمعہ کی رات 10 سے زائد مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ اور گنداری ڈیم کی تعمیراتی سائٹ پر حملہ کرکے 6 افراد کو اغوا کرلیا۔

 مسلح افراد نے شاہراہ کی ناکہ بندی اور لیویز چیک پوسٹ پر لیویز اہلکاروں سے تین بندوقیں اور دیگر سامان چھین کر تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا مسلح افراد نے سائٹ کیمپ کو نذر آتش کیا اور 6 سے زائد افراد کو اغوا کرلیا۔جبکہ مسلح افراد کیمپ سے پک اپ گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں