وفاقی تعلیمی اداروں میں آج سے یکم فروری تک ہفتہ کی چھٹی ختم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
جس کا اطلاق آج تیس نو مبر سے یکم فروری 2025 تک ہوگا۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہوگا، کئی روز تعلیمی ادارے بند رہنے کی باعث طلبہ کی تعلیم کا حرج ہوا ہے ، اس لئے کورس کو کوور کرنے کے لئے ہفتے کے روز بھی تعلیمی ادارے کھلیں گے ، تعلیمی اداروں میں آج سے ہفتے کا دن ورکنگ ڈے گردانا جائے گا۔