پی ٹی آئی پر پابندی اور گرفتاریوں کے حق میں نہیں ہوں :راناثنا
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی پر پابندی،کے پی میں گورنر راج لگانے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے حق میں نہیں ہیں ،اس کیلئے یہ وقت درست نہیں ہے ۔
ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں گورنر راج لگانا یا گرفتاریاں کرنا پی ٹی آئی کو فائدہ دیں گی، یہ باتیں ضرور ہوئی ہیں وزیراعظم اس حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دو اڑھائی ہزار لوگ گرفتار ہوئے لیکن کوئی ایم این اے یا ایم پی اے گرفتارنہ ہوا جب لیڈر ہی بھاگ گئے تو ورکرز نے وہاں کیوں کھڑے رہنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو پتہ تھا کہ میں آگے جاؤں گا تو گرفتاری ہوجائے گی، وہ تو آنا ہی نہیں چاہتے تھے ، ان کی انڈرسٹینڈنگ ایسی تھی کہ واپس جانا بہتر سمجھا۔