وی پی این بلاک نہ کرنیکا فیصلہ

وی پی این بلاک نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کے چیئرمین میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے حکومت نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو رجسٹر کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔

 ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا فیصلہ کیا گیا ہے وی پی این کو آج بلاک نہیں کیا جائے گاتاہم انہوں نے کوئی نئی ڈیڈ لائن نہیں بتائی اور کہا وی پی این رجسٹریشن پر کب تک توسیع کی گئی ہے یہ وزارت داخلہ کا معاملہ ہے ۔پی ٹی اے نے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کر رکھی تھی۔ ذرائع پی ٹی اے نے بتایا ابتک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں، آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں