ڈی چوک پر حملہ کیا ،پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں سینیٹر فیصل جاوید،عاطف خان اور اسد قیصر بھی نامزد ہیں۔مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 2دفعات کے تحت درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ 15 سے 18ہزار افراد نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ڈی چوک پر حملہ کیا،ہجوم کے پاس اسلحہ موجود تھا، ریاست مخالف تقاریر بھی کی گئیں ۔