پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بڑی غلطی ہوگی :شاہ محمودقریشی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بہت بڑی غلطی ہوگی، خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں صوبے میں نفرت پھیلانے کے مترادف ہیں ۔
لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا چا ہئے ، پی ٹی آئی کو کرش کرنا ملکی سیاست کے لئے ٹھیک نہیں،تحریک لبیک اور عوامی تحریک پرپابندی لگا کر کیا حاصل کرلیا جو اس وقت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں،پابندی کی بات کو رد کرنے کے لئے پیپلز پارٹی ،محموداچکزئی اور مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میری گزارش ہے کہ مجھے عمران خان سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے ۔