پی ٹی آئی کا جھوٹا پراپیگنڈاا یکسپوز،سخت ایکشن ہوگا:عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی کا جھوٹا پراپیگنڈاا یکسپوز،سخت ایکشن ہوگا:عظمیٰ بخاری

لاہور(دنیا نیوز،اے پی پی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جھوٹا پراپیگنڈاایکسپوز ہو چکاہے ، فیک نیوز اور جھوٹے پراپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ تحریک انصاف پراپیگنڈا سیل کی تمام فیک ویڈیو اور پوسٹیں منظرعام پر آ چکی ہیں ،مردہ قرار دئیے شخص کی صحیح سلامت ویڈیو بھی شیئر کردی گئی ہے ،تحریک فساد کے گدھ ایک اور ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیو اور تصویروں کا سہارا لے رہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کا پراپیگنڈا سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے ، یہ سب کرنا بھی بقول کچھ محب وطن پاکستانیوں کے ان کے بنیادی حقوق ہیں؟،اس جھوٹ اور پراپیگنڈے کیلئے انہیں کھلی چھٹی ملنی چاہئے ؟۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اتنا کچھ ہونے کے بعدان سب کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ،فیک نیوز اور جھوٹے پراپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں