احتجاج پرامن ہونے چاہئیں ،مظاہرین سے احترام کیساتھ نمٹنا چاہئے :امریکا

احتجاج پرامن ہونے چاہئیں ،مظاہرین  سے احترام کیساتھ نمٹنا چاہئے :امریکا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام کے ساتھ نمٹنا چاہئے ،پاکستان سمیت دنیا بھرمیں احتجاج پرامن ہونے چاہئیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا ہم دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نجی سفارتی بات چیت پر تبصرہ نہیں کرونگا، ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر باقاعدگی سے بات ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں