علیمہ خان کی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم سے تکرار
روالپنڈی (خبر نگار )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا سے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران کارکنوں کی اموات کی تعداد کم بتانے پر تکرار بھی ہوئی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے کہا آپ نے 12 شہادتیں ہی کیوں بتائیں؟ بیرسٹر گوہر خان 12 شہادتوں کی تعداد پر ڈٹے رہے اور کہا کہ ہمارے پاس جو تفصیلات ہیں اس میں بغیر تصدیق کے کیسے اضافہ کرسکتے ہیں؟۔علیمہ خان سے تکرار کے دوران پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا بھی بیرسٹر گوہر خان کی حمایت کرتے رہے ۔علیمہ خان نے سوال کیا کہ آپ یہ بتائیں آپ کس کس شہید اور زخمی کے گھر گئے ؟۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجا سے پوچھیں وہ کنٹینر سے گرنے والے کارکن کے گھر گئے تھے ۔