کسی فرد کااپنی واضح جنس تبدیل کرناناجائز :راغب نعیمی

کسی فرد کااپنی واضح جنس تبدیل کرناناجائز :راغب نعیمی

لاہور (سیاسی نمائندہ)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے ، تاہم غیر واضح جنس کا ابہام دور کر کے تعین جنس جائز ہے ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی کی صدارت میں ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ کسی فرد کی اپنی واضح جنس کو تبدیل کرانے کی اسلام میں سختی سے ممانعت ہے اور یہ عمل ناجائز ہے ، البتہ غیر واضح جنس کا ابہام دور کرنے کیلئے اس کا تعین جائز ہے ۔ خنثی افراد کے لیے انٹرسیکس کا لفظ استعمال کیا جائے اور انہیں ٹرانسجینڈر لکھا یا پکارا نہ جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ مرد کی عورت اور عورت کی مرد کی مشابہت اختیار کرنا ناجائز ہے ۔ علما کی رائے کے مطابق ایسے مریض یا پیدائشی طور پر ناقص افراد کو گھر سے نکالنا یا ان پر تشدد جائز نہیں۔ والدین کو پابند کیا جائے کہ وہ ایسے افراد کو خاندان میں شریک رکھیں، صنف اور جنس کو اپنے زعم کے مطابق الگ الگ کرنا شرعی لحاظ سے درست نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں