شام میں پاکستانی غیر ضروری سفر سے گریز کریں وزارت خارجہ کی ایڈوائزری جاری
اسلام آباد (اے پی پی)وزارت خارجہ نے شام میں پاکستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی حالیہ پیشرفت اور ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے۔
کہ جب تک کہ حالات بہتر نہیں ہوتے وہ غیر ضروری سفر یا شام کے دورے سے گریز کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ اس وقت شام میں ہیں انہیں انتہائی احتیاط برتنے اور دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ بیان کے مطابق سفارتخانہ سے موبائل +963987127822 اور +963990138972 اور ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔