’’حبس بیجا میں رکھا‘‘،وزیراعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب کیخلاف ہرجانہ کیس دائر
لاہور (کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی کے خلاف حبس بیجا میں رکھنے پر ساڑھے 13 ارب روپے کا ہرجانہ کا کیس دائر کردیا۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 22 نومبر کو درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا، اسی روز سیشن عدالت کے باہر سے پولیس تھانہ اسلام پورہ نے غیر قانونی طور پر اغوا کر لیا اور درخواست گزار کی تھانہ رنگ محل کے مقدمہ نمبر 863/24 میں گرفتاری ڈال دی گئی۔