قومی ڈیجیٹل کمیشن کے قیام کا اعلان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیر مملکت برائے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے قومی ڈیجیٹل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے دورہ کے موقع پر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ قدرتی آفات کی روک تھام،ماحولیاتی خطرات پر مشترکہ اقدامات اور ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو خودکار ایمرجنسی ریسپانس میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے ، شزا فاطمہ نے کہا کہ قومی ڈیجیٹل کمیشن کی سربراہی وزیراعظم کریں گے ۔ این ڈی ایم اے کا ماڈل دیگر حکومتی اداروں کے لیے مثالی ہے ، وزیرِ مملکت نے کہا کہ گورننس کے ہر پہلو میں ایسی کارکردگی اور جدت کی ضرورت ہے ۔