مصری شاہ میں نوجوان کی گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ خودکشی
لاہور(کرائم سیل)مصری شاہ کے علاقے چاہ میراں میں 21 سالہ نوجوان نے مبینہ طورپر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی، متوفی کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی جس نے مبینہ طورپر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔
پولیس اور فرانزک ماہرین کی جانب سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔