پتوکی:ٹریفک حادثے میں بس کنڈکٹر جاں بحق

پتوکی:ٹریفک حادثے  میں بس کنڈکٹر جاں بحق

پتوکی (تحصیل رپورٹر ) پتوکی میں ملتان روڈ پر ہلہ بائی پاس کے قریب بس کھڑی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے  میں کنڈکٹر موقع پر جاں بحق جبکہ ایک مسافر زخمی ہو گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ لیاقت کے نام سے ہوئی جو کبیر والہ کا رہائشی تھا ، زخمی 60سالہ فرزند کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں