مینگورہ:منشیات سمگلروں کی فائرنگ،ایس ایچ اوشہید

مینگورہ:منشیات سمگلروں کی فائرنگ،ایس ایچ اوشہید

سوات(این این آئی)مینگورہ کے پیپلزچوک کے قریب منشیات سمگلروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او تھانہ منگلور انسپکٹررحیم خان شہید جبکہ محرر عطا اللہ شدید زخمی ہوگئے۔

 پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک منشیات سمگلر مارا گیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، ڈی پی اوسوات ناصرمحمودنے بتایا کہ تھانہ منگلور کے ایس ایچ او انسپکٹررحیم خان نے اطلاع ملنے موٹرسائیکل پر سوار منشیات سمگلروں کو روکنے کی کوشش کی، ہاتھاپائی ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کردی ۔ جس سے انسپکٹررحیم خان شہید جبکہ محررہیڈ کانسٹیبل عطا اللہ شاہ شدید زخمی ہوگئے ، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک منشیات سمگلر شریف خان عرف شریفے سکنہ بنجوٹ شدید زخمی ہوگیاجو بعدازاں سیدوٹیچنگ ہسپتال میں دم توڑ گیاجبکہ دوسرا منشیات سمگلر احمدزیب سکنہ شانگلہ فرار ہوگیا ، جس کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے ،شہید انسپکٹر رحیم خان کونماز جنازہ کے بعدآبائی گاؤں مانپیتئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں