ایشیائی بینک پاکستان کو 33کروڑ ڈالرقرض دیگا ،معاہدہ طے پاگیا

ایشیائی بینک پاکستان کو 33کروڑ  ڈالرقرض دیگا ،معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 33کروڑ ڈالر قرض معاہدہ طے پاگیا رقم سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کیلئے نچلی سطح پر سماجی تحفظ کو وسعت دینے پر خرچ ہوگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک غریب گھرانوں کی امداد کے لئے پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 33 کروڑ ڈالرکے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط ہوگئے ،ترجمان اقتصادی امورکے مطابق پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کئے اعلامیہ کے مطابق یہ قرض انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈیوپلپمنٹ پروگرام کے تحت دیا گیا ہے جس کا مقصد غریب اور کمزور گھرانوں کی مدد کرنا ہے ۔اس پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مدد فراہم کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں