جتھوں کیساتھ وفاق پر لشکر کشی پی ٹی آئی کا وتیرہ:عطا تارڑ
اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر لشکر کشی پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔
انہوں نے ہمیشہ ریاست اور عوام کو نقصان پہنچایا ،تحریک انتشار نے پچھلی مرتبہ بھی جدید ا سلحہ ، سٹن گنز، ٹیئر گیس شیل اور گر نیڈ سے لیس مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر لشکر کشی کی ،مسلح جتھوں نے بلا اشتعال فائرنگ کی، علی امین کے گارڈز کو گو لیاں چلاتے ہوئے دیکھا گیا، یہ لاشیں گرا کر ان پر سیاست کرنا چاہتے تھے ،ان کا کوئی احتجاج کبھی پرامن نہیں ہوا، یہ ملک میں بدامنی چاہتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ سیاسی مفاد پر ریاست کے مفاد کو قربان کیا ہے ،9 مئی اور 26 نومبر ملکی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہیں ،خیبر پختونخوا کے عوام پہلے ہی ان کی کال کو مسترد کر چکے ہیں ، یہ تحریک انتشار کی اگلی کال بھی مسترد کریں گے ۔