کھاد صنعت کو بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے ، اسحاق ڈار
اسلام آباد (وقائع نگار)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کھاد کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزیر صنعت رانا تنویر حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔شرکاء کو حکومت، گیس سپلائرز اور فرٹیلائزر انڈسٹری کے درمیان ہونے والی با ت چیت کے بارے میں بتایا گیا۔ کھاد کی صنعت کے لیے گیس کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اسے تسلی بخش پایا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے پیداوار اور ذخیرہ کو مستحکم بنانے کے لیے ربیع کے فصل کے پورے موسم میں کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔