سول نافرمانی کی تحریک کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار:علی امین گنڈاپور

سول نافرمانی کی تحریک کیلئے عمران خان  کے حکم کا انتظار:علی امین گنڈاپور

پشاور، اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نا فرمانی کی تحریک کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم کا انتظار ہے ۔

پشاور ہائیکورٹ میں ‘‘دنیا نیوز’’سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مجھے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، میں پورے صوبے کا نمائندہ ہوں، مجھے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، کلیئرنس مانگنے والوں کی کلیئرنس ہونی چاہیے ۔دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ، ڈپٹی اٹارنی نے رپورٹ جمع کرائی کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں