دو مقدمات میں فرد جرم عائد

 دو مقدمات میں فرد جرم عائد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) سانحہ 9مئی کے حوالے سے مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔

عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل پر دو مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ زرتاج گل بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت کی جانب سے حساس ادارے پر حملہ اور تھانہ غلام محمد آباد کے جلائو گھیرائو کیس میں زرتاج گل پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت کو 7،8 جنوری تک ملتوی کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں