محکمہ پروبیشن اینڈ پیرول میں آفیسرز کے تقرر و تبادلے

محکمہ پروبیشن اینڈ پیرول میں  آفیسرز کے تقرر و تبادلے

لاہور(سیاسی نمائندہ)محکمہ داخلہ پنجاب نے پروبیشن اینڈ پیرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروبیشن آفیسر سائرہ فاطمہ کو ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول آفس لاہور تعینات کیا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محمد عاطف علی اور عرفان حمید کو بروبیشن آفیسر ڈی جی آفس لاہور، ارسلان احمد پیرول آفیسر ڈی جی آفس لاہور، نوشین رشید پروبیشن آفیسر ضلع لاہور، حافظ فراز احمد پروبیشن آفیسر قصور اور ڈاکٹر شوکت علی کو پروبیشن آفیسر ساہیوال تعینات کیا گیا۔ کاشف حمید کو محکمہ داخلہ لاہور،حافظ محمد عرفان پیرول اینڈ پروبیشن آفیسر گوجرانوالہ، محمد زونیر پروبیشن آفیسر حافظ آباد، ماجد علی خان پروبیشن آفیسر نارووال، محمد کاشف مظفر پروبیشن آفیسر منڈی بہائوالدین، حافظ سکندر مکی پروبیشن آفیسر راولپنڈی، عمر بختیار پروبیشن آفیسر اٹک، اسد علی بروبیشن آفیسر ساہیوال، پطرس صدیقی بروبیشن آفیسر اوکاڑہ، اسامہ ثالث پروبیشن آفیسر پاکپتن اور محمد عمران کو پروبیشن آفیسر بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں