پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں صحافی کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں  صحافی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پیکا ایکٹ خصوصی عدالت کے جج افضل مجوکا نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں صحافی ہرمیت سنگھ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے کی  جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا، وکیل صفائی نے کہا ضروری کام سے لاہور جانا ہے ، استدعا ہے سماعت ملتوی کی جائے ، عدالت نے ہرمیت سنگھ کی عبوری ضمانت میں 7جنوری تک توسیع کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں