حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے

حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس  دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے

اسلام آباد (دنیا نیوز) حکومت اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی )کے درمیان مدارس رجسٹریشن پر بڑا بریک تھرو ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت ہی کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پاس کیے گئے مسودے پر نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بریک تھرو مولانا فضل الرحمن کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں