بیرسٹرگوہر کی تجویز تسلیم،وزیراعظم سے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کی استدعا کردی:سپیکر ایاز صادق

بیرسٹرگوہر کی تجویز تسلیم،وزیراعظم  سے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کی  استدعا کردی:سپیکر ایاز صادق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے سپیکر کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس کردار کو تسلیم کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے سپیکر کو مذاکرات کے حوالے سے فعال طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی ہے ۔سپیکر نے بیرسٹر گوہر کی عدالت کے باہر گفتگو پر موقف دیتے ہوئے مزید کہاکہ بیرسٹر گوہر کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں،مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے ،پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے جواب میں وزیراعظم پاکستان سے حکومت کی مذاکراتی ٹیم تشکیل کرنے کی استدعا کر دی گئی ہے ،معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں، سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں