سوشل میڈیا پر توہین رسالت کا مواد شیئر کرنیوالے مجرم کو سزائے موت
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشتگردی پشاور کی خصوصی عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی ۔
استغاثہ کے مطابق ملزم خالد سکنہ بنوں نے گزشتہ سال سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کیا جو وائرل ہوگیا تھا، اس کے بعد ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے کارروائی کی اور ملزم کو بنوں سے حراست میں لیا۔ ملزم کے خلاف ٹرائل سنٹرل جیل پشاور میں ہوا اور اس دوران تمام گواہوں اور ملزم کا بیان قلمبند کیا گیا۔ ملزم کو ایک دفعہ کے تحت عمر قید جبکہ توہین رسالت کی دفعہ میں پھانسی کی سزا سنا ئی گئی ۔