لطیف کھوسہ کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل نہیں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمدطاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے۔۔۔
ایم این اے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کے خلاف درخواست میں نام کسی سفری پابندی کی فہرست میں شامل نہ ہونے کی رپورٹ پر درخواست نمٹا دی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے رپورٹ عدالت پیش کرتے ہوئے بتایاکہ لطیف کھوسہ کا نام کسی پابندی کی فہرست میں نہیں ہے ،عدالت نے لطیف کھوسہ کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل نہ ہونے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔